لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا بابر اعظم سے متعلق بیان حیرت انگیز ہے، بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس بلے باز ہے، اگر ہم اُن کی عزت نہیں کریں گے تو کون کرےگا؟
یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں محمد عامر سے سوال کیا گیا کہ ’سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ پشاور اور کراچی کا میچ بابر بمقابلہ عامر ہوگا تو کیا اس میں حقیقت ہے؟‘
جواب میں محمد عامر نے کہا تھا کہ ’میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، میرے لیے بابر بھی ویسا ہی ہے جیسے ٹیل اینڈر کھیل رہا ہو، میرا کام ہے ٹیم کو وکٹس لے کر دینا‘۔
گزشتہ روز جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ محمد عامر کا بابر اعظم سے متعلق بیان حیرت انگیز ہے، بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس بلے باز ہے، لوگ اسے کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
Shaheen shah afridi ❤️ ( RESPECT) 😍 #PSL2023 | #ShaheenShahAfridi | #IUvsKK | #PSL8pic.twitter.com/vpDMmtmZji
— PSL Memes Official (@PSL_memess) February 16, 2023
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ہمارے کپتان ہیں، اگر ہم ان کی عزت نہیں کریں گے تو کون کرےگا؟
لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ ماضی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں سرفراز احمد کے ساتھ ان کی تلخی آج بھی ان کے لیے ایک افسوسناک لمحہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سرفراز احمد سے تب بھی معافی مانگی تھی اور آج بھی وہ ان سے معافی مانگتے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔