Tuesday, October 3, 2023
Homeپی ایس ایل PSL 2023ملتان سلطانز کو دھچکا: دھانی پی ایس ایل سے باہر، متبادل بولر...

ملتان سلطانز کو دھچکا: دھانی پی ایس ایل سے باہر، متبادل بولر اسکواڈ میں شامل

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن سے باہر ہوگئے۔

 دھانی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے آؤٹ ہوئے،  ملتان سلطانز نے ان کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

محمد الیاس اس سے قبل بھی ملتان سلطانز کا حصہ رہ چکے ہیں، وہ  ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔

24 سالہ فاسٹ بولر نے اب تک 51 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 58 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments