Sunday, September 24, 2023
Homeپی ایس ایل PSL 2023پی ایس ایل8؛ ’’جو بال سمجھ آئے کروادو‘‘ شاہین کا نوجوان بولر...

 لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے خلاف آخری اوور ایک رن سے جیت دلوانے والے فاسٹ بولر زمان خان نے انکشاف کیا کہ کپتان نے کہا تھا کہ پریشر میں نہیں آنا جو بال سمجھ آتی ہے کرواؤ۔

دائیں ہاتھ کے پیسر زمان نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ کپتان شاہین شاہ آفریدی مجھے آخری اوور دیں گے، سوچ رہا تھا صرف اچھے یارکرز کروں گا۔ پلان کے مطابق بولنگ کی جس میں کامیاب ہوا، کوشش ہوگی آئندہ بھی اپنی پرفارمنس سے جیت دلواتا رہوں۔

گزشتہ روز پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سےن

زمان خان نے اوور کے ابتداء میں دو رن آؤٹ جبکہ ایل بی ڈبلیو وکٹ حاصل کی تاہم خوشدل شاہ نے ایک چوکا لگا کر میچ سنسنی خیز بنادیا، یوں سلطانز کو ایک گیند پر 6 رنز درکار تھے تاہم خوشدل محض چوکا لگانے میں کامیاب ہوئے اور یوں قلندرز نے پہلی کامیابی سمیٹی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments